عشق کی ابتدا لکھ رہا ہوں
میں قلم سے خدا لکھ رہا ہوں
عشرتِ لمحہ کی ظلمتوں میں
روشنی کا دیا لکھ رہا ہوں
مخفی ہے ان گنت آئینوں میں
عقل کی انتہا لکھ رہا ہوں
پر خطر دنیوی گھاٹیوں میں
اک ترا آسرا لکھ رہا ہوں
راکھ بن کر زمانہ سجا دوں
بس یہی اک دعا لکھ رہا ہوں
بخش دینا خطائیں حسَن کی
آخری التجا لکھ رہا ہوں
(جنید حسَن)