اللہ تعالٰی نے قرآن مجید کو انسانیت کے لیے نصیحت بنا کر بھیجا ہے۔ اس کی اتباع سے ہی انسان آخرت کی ابدی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ اور اس کی آیتوں کا انکار کئی قوموں کے لیے عذاب کا باعث بنا۔
حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش اور ابلیس کا سجدہ کرنے سے انکار۔ ابلیس کو قیامت تک زندگی کی مہلت۔ حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا علیہا السلام کی جنت میں سکونت اور ابلیس کا ان دونوں کو بہکا کر جنت سے نکلوا دینا
جنتیوں اور دوزخیوں کا اہل اعراف کے ذریعے ایک دوسرے سے مکالمہ
حضرت نوح علیہ السلام اور ان کی قوم کا تذکرہ۔ عذاب کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ نصیحت کو جھٹلانا
حضرت ہود علیہ السلام اور ان کی قوم (قوم عاد) کا تذکرہ۔ عذاب کی وجہ بت پرستی اور اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو جھٹلانا
حضرت صالح علیہ السلام اور ان کی قوم (قوم ثمود) کا تذکرہ۔ عذاب کی وجہ، اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کی بے حرمتی اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کی نافرمانی۔
حضرت لوط علیہ السلام اور ان کی قوم کا تذکرہ۔ عذاب کی وجہ، نفسانی خواہشات کے لیے عورتوں کے بجائے مردوں کے پاس جانا۔
حضرت شعیب علیہ السلام اور ان کی قوم کا تذکرہ۔ عذاب کی وجہ، ماپ تول میں کمی اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کی نافرمانی۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت ہارون علیہ السلام، ان کی قوم اور فرعون کا تذکرہ۔ عذاب کی وجہ اللہ تعالیٰ کی آیتوں کی تکذیب، بت پرستی، اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کی نافرمانی۔
اس شخص کا تذکرہ جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی نشانیاں اور علم عطا کیا، پھر وہ شیطان کی پیروی کر کے گمراہ ہو گیا۔
اس سورہ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء اور ان کی قوموں کا تذکرہ کیا ہے اور ان وجوہات کو بیان کیا ہے جن کی وجہ سے ان پر عذاب نازل کیا گیا۔ اس سورہ سے حاصل ہونے والے معارف کا نچوڑ یہ ہے کہ اگر انسان دنیا اور آخرت کی حقیقی کامیابی چاہتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب قرآن مجید کی آیات کو سمجھے اور ان کے مطابق اپنی زندگی گزارے۔